مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے تبریز میں مسلح افواج کے کوئیک رسپانس یونٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے ہر میدان میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے اور انقلاب دشمن عناصر کے خطرات کا موثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے ماضی میں ہر اہم موقع پر بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ انہوں نے مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کے ساتھ تبریز میں آرمی گراؤنڈ فورسز کے 25ویں ریپڈ ری ایکشن اسپیشل بریگیڈ کے آپریشنل جنگی جائزے کو مشرقی آذربائیجان کے اپنے دورے کا اہم ہدف قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمنوں کی دھمکیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے مختلف یونٹوں میں اپنی تیاری کو بہتر بنایا ہے۔
مسلح افواج کے چیف آف سٹاف اور آرمی کے سربراہ کی موجودگی میں فوج کی 25ویں ریپڈ ری ایکشن بریگیڈ کے اہلکاروں نے مختلف تجرباتی کاروائیوں میں حصہ لیا جن میں آپریشنل کمبیٹ اور ون شاٹ ون ٹارگٹ، بلڈنگ کلیئرنگ، ہیلی برن، تیز رفتار آپریشن مشقیں، یرغمالیوں کی رہائی اور موٹر حملہ شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ